• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینکوور، چینی سال پر پریڈ ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

کینیڈا کے شہر وینکوور میں چینی نئے سال کی آمد پر 45ویں سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس دوران چینی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کینیڈا کے شہر وینکوور میں چینی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

اس 45ویں سالانہ پریڈ میں جہاں ہزاروں چینی باشندوں نے شرکت کی وہیں مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے لائن وڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

اس موقع پر منفرد فلوٹس کے ذریعے چینی ثقافت کو دلچسپ رنگوں سے نمایاں کیا گیا۔

پریڈ میں کئی بینڈز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

 

تازہ ترین