اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اور نگزیب نے عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نےسنا ہے کہ عمران خان کی شادی ہو گئی ہے اللہ تعالیٰ اُن کو خوشیاں دے ، عمران خان کو سکون کی ضرورت ہے۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو سکون دے ،میں مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔ اس موقع پر انہوں نےجنگ میڈیا کرکٹ لیگ میں شامل ٹیموں کے کپتان ، منیجرز اور کوچز میں کرکٹ کٹیں بھی تقسیم کیں۔