• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،واجد ضیاء اصل دستاویزات سمیت طلب،نواز ،مریم،صفدر کو بھی پیش ہونیکا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنےنواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف لندن فلیٹ سے متعلق ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس میں نیب کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کو 22 فروری کوریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمدصفدر کوآئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو احتساب عدالت نےنیب کی درخواست پر پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے 22 فروری کے لیے سمن جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ نیب نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے 2 غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے اصل ریکارڈہونا ضروری ہے لہذا آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو اصل ریکارڈ سمیت طلب کیا جائے۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے ریفرنسز میں نامزد ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔غیرملکی گواہ فرانزک ماہر رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کے بیانات 22 فروری کوبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن سےبذریعہ ویڈیو لنک قلمبند کیے جائیں گے۔ 
تازہ ترین