• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم (پی آئی بی ) کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر

Petition Against Mqmpib Intraparty Elections File In Ecp

متحدہ قومی موومنٹ (بہادرآباد) نے ایم کیو ایم (پی آئی بی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرادی ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کی طرف سے دائر درخواست میںانٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پی آئی بی کو27 فروری کو نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم (پی آئی بی) کی جانب سے 18 فروری کو منعقدہ انٹرا پارٹی انتخابات میں رابطہ کمیٹی کے 35 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا جبکہ فاروق ستار 9 ہزار 433 ووٹ حاصل کر کے پارٹی کنوینر منتخب ہوئے۔

بہادر آباد گروپ کا مؤقف ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق پالیسی فیصلے رابطہ کمیٹی ہی کرسکتی ہے اور 23 اگست کے بعد کسی کو بھی اکیلے اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

 

تازہ ترین