• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Istanbul The City Of Cats

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کی مرکزی شاہراہوں کے پیچھے تنگ گلیوں میں چھتوں اور کھڑکیوں پر بلیاں نظرآنا عام بات ہے۔ اگر آپ استنبول جائیں تو آپ کویہ بلیاں گھروں کے دروازوں کے باہر اور ہر نکڑ پر آرام کرتی نظر آئیں گی۔

Cats_01

دھوپ تاپتی اور ادھر ادھر خوراک کی تلاش میں پھرتی یہ بلیاں یورپ کے اس سب سے بڑے شہر کی روزمرہ زندگی کا اٹوٹ انگ ہیں۔ یہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں ، یہاں تک کہ بلند و بالا عمارتوں میں موجود دفاتر بھی ان کی پہنچ سے باہر نہیں اور تو اور یہ آپ کو اونچے اونچے اسٹولز پربھی محو خواب نظر آجائیں گی۔

Cats_02

دکاندار اور مقامی لوگ اپنے علاقوں کی بلیوں کو ناموں سے جانتے ہیں اور ا ن کے قصے اس طرح سناتے ہیں جیسے اپنے دوست کے بارے میں گفتگو کررہے ہوں۔ استنبول کے بعض شہری انھیں سرد راتوں کی شدت سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔

Cats_06

بعض افراد تو انھیں اپنے گھر لے جاتے ہیں۔ پالتوں جانوروں کی دکان میں کام کرنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ بلیوں کے معاملے میں لوگ پیسوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔

Cats_03

یہ لنگڑی ، نابینا یا پیٹ کی تکلیف میں مبتلا بلیوں کو لے جاکر جانوروں کے اسپتال میں ان کا علاج کراتے ہیں اور جب وہ صحت یاب ہوجاتی ہیں تو پھر انھیں گلیوں میں دوبارہ چھوڑ دیتے ہیں۔

Cats_04

ایک مقامی خاتون ہیرڈریسر کا کہنا تھا کہ وہ فرست کے لمحات میں ایک قریبی پارک میں جاکر دوبلیوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس طرح وہ ذہنی سکون حاصل کرتی ہیں۔

Cats_05

جبکہ کاغذ چننے والا ایک شخص اپنے ٹھیلے کے ایک کونے پر مرغی کا ابلا ہوا گوشت سڑک پر پھرنے والی بلیوں کے لیے لیکر آتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ بلیاں پاک جانور ہیں۔

تازہ ترین