• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کے تائیون نامی چڑیا گھر میں شیر نے اپنی دم ہی چبا ڈالی کیو نکہ اس کی دم ایک مصنوعی پانی کے سوراخ میں پھنس گئی تھی۔

02

چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران لوگوں نے پنجرے میں شیر دیکھاجو کافی زخمی اور بھوکا لگ رہا تھا۔معلوم کیا گیا کہ زخمی کیسے ہوا تو چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ شیر نے اپنی دم خود ہی چباڈالی ہے۔

03

ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر سوگیا تھا جب درجہ حرارت بڑھا تو اس کی دم اس میں پھنس گئی جس سے شیر کو بہت تکلیف پہنچی اور اس نے اپنی دم خود ہی کاٹ ڈالی۔

جب چڑیا گھر کے عملے کو پتہ چلا تو اس نے شیر کو طبی امداد دی جس سے شیر کے زخم سے خون رسنا بند ہوا۔

04

لوگوں نے چڑیا گھر کے عملے پر الزام لگایا کہ وہ شیروں کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہیں کرپائےاور عملے کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر اس کا ذمہ دار نہیں۔

 

تازہ ترین