• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ، مولانا فضل الرحمان

Making Judge A Party Is National Crime Fazl Ur Rahman

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے سڑکوں پر نکلنےکے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم آپ جج کی حمایت یا مخالفت میں مظاہروں کے لیے نہیں نکل سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، پھر تو ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔

جے یو آئی (ف) کے امیر نے یہ بھی کہا کہ جس شخص کو سیاسی اقدار کا پتہ نہ ہووہ اس قسم کی باتیں کرتاہے۔

 

تازہ ترین