• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، آگ لگنے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

تھائی لینڈمیں مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، تمام مسافر محفوظ رہے۔

تھائی لینڈ میں طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی لیکن خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں آگ انجن میں خرابی کے باعث لگی جس کے بعد مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافروں کو با حفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔

ایک مسافر نے اس آگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے انجن سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوک ائیر طیارے میں 84 مسافر سوار تھے جنہیں ا یمرجنسی حکام نے بحفاظت نکال لیا۔

تازہ ترین