• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے آسمان پر ایک بار پھر ایک ساتھ تین سورج

چین میں ایک بار پھر آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے، قدرت کے حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین کے صوبےہیلونگ جیانگ Heilongjiang کے شہر ہربن Harbin میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں 'sun dog' کہا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین