• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خزانہ کی غیرحاضری، کیا وزیراعظم خود کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے بالاتر سمجھتے ہیں،خورشیدشاہ

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیںحالانکہ پی اے سی وزیراعظم سے بھی بالا تر ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی سربراہی میں ہوا، انہوں نے سیکرٹری خزانہ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے اجلاس شروع ہونے سے محض آدھے گھنٹے پہلے سیکرٹری خزانہ کو کیوں طلب کیا ؟ کیا وزیراعظم پی اے سی کو غیر فعال کرنا چاہتے ہیں اور خود کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بالا تر سمجھتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو انہیں اپنی غلط فہمی دور کرلینی چاہئے،خورشید شاہ نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ کو اجلاس سے قبل واپس بلوانے پر وزیراعظم سے باز پرس کےلئے خط لکھوں گا‘یہ پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کو پارلیمانی کمیٹی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔
تازہ ترین