• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا معائنہ

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک معائنہ کیا ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر 370بستر کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ، گائنی وارڈ کی تزئین وآرائش اور صحت کارڈ اجراء کے کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کو فنکشنل کردیا جائے گا ۔ منصوبے کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبہ کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے ۔ افسران سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ توسیعی منصوبہ کیلئے لفٹ ، سنٹر لی ایئر کنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کیلئے مشینری سمیت دیگر تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دی جائے۔
تازہ ترین