• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو دو جونیئر اے ٹی ایف ٹینس ایونٹس کی میزبانی مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دی ہے جن میں ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر14اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ شامل ہیں۔ اے ٹی ایف انڈر14ایونٹ 7سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن اسپانسر کرے گا جبکہ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں ہوگا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز، ڈبلز، لیڈی سنگل اور لیڈیز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔صبح نو کی چئیرپرسن مسز شاہدہ کوثر فاروق نے ملک میں ٹینس کے عالمی سطح کے مقابلوں کی بحالی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کی انتظامیہ اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید دلاور عباس کو مبارکباددی ہے۔
تازہ ترین