• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں جمی ہوئی جھیل پر رنگا ر نگ کائٹ فیسٹیول

امریکی ریاست لووا میں جمی ہوئی جھیل پر رنگا ر نگ کائٹ فیسٹیول ہوا، منچلوں کی بڑی تعداد کائٹ فیسٹیول میں شریک ہوئی۔

شدید ٹھنڈ اور برف باری کے باعث جہاں معمولات زندگی تھم کر رہ جاتی ہے وہیں ایسے کھلاڑیوں کی بھی کمی نہیں جو اس مو سم میں بھی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔

امریکی ریاست لووا کے شہرکلیئر لیک کی جھیل شدید ٹھنڈ کے باعث برف میں تبدیل ہو گئی ہے جہاں منچلوں کی بڑی تعداد کائٹ فیسٹیول میں شریک دکھائی دے رہی ہے ۔

برف سے ڈھکے اس جھیل کی سطح پرخوب پتنگیں اُڑاتے یہ نوجوان نہ صرف سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ اپنی اس تفریح کو کیمرے میں بھی محفوظ کررہے ہیں۔

چلتی ٹھنڈی ہو اؤں نے پتنگوں کو خوب اونچا اڑایا جس کے ذریعے یہ منچلے کسی مشکل کے بغیر برف کے اوپر پتنگ بازی کے مزے لیتے رہے۔

تازہ ترین