• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی فیصلے میں نوا زشریف کو گاڈ فادر یا سیسلین مافیا نہیں کہا، جسٹس کھوسہ

Todays Print

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کےجج جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےریمارکس دیئے ہیں کہ پاناماکیس فیصلے میں نوازشریف کوکہیں گاڈفادریاسسلین مافیا نہیں کہا گیا۔ تاثر کو خبر بنا کر پیش نہ کیا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی طرف سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے موقف کی تائید کی گئی۔ بدھ کوسپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس دوران پاناماکیس کاذکربھی ہوا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ پاناماکیس فیصلے میں نوازشریف کو کہیں گاڈ فادر یاسسلین مافیا نہیں کہا گیا، آج کل بہت سی ایسی باتیں چل رہی ہیں جوعدالت سے منسوب کی جاتی ہیں مگرججز نے ایسی کوئی باتیں نہیں کیں۔معززجج نےایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسارکیاکہ کیا آپ نے پاناما فیصلہ پڑھا؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نے کہا جی پڑھا۔ جسٹس آصف سعیدنےریمارکس دیئےکہ مجھے بتا دیں پاناما سے متعلق فیصلے میں ایسی بات ہو۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسانہیں لکھاگیا۔

تازہ ترین