• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نجی چینل کی مالک اینکر پرسن، بیورو چیف کی غیر مشروط معافی منظور، توہین عدالت کی کارروائی ختم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے توہین عدالت کے مقدمہ میں نجی ٹی وی چینلز کی مالک، اینکر پرسن ، بیورو چیف اور دیگر کی غیر مشروط معافی منظور کر لی ، فاضل جسٹس نے کیس نمٹاتے ہوئے مدعا علیہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔ عدالت نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ نجی ٹی وی چینل آئین و قانون کی حدود میں رہے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل وقت نیوز پر 5 فروری پر نشر ہونیوالے پروگرام کا نوٹس لیتے ہوئے چینل کی مالک ، اینکر پرسن ، پروگرام کے پروڈیوسر اور کو پروڈیوسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تھا۔
تازہ ترین