• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں سپر لیگ کا بخار، افتتاحی تقریب کے تمام ٹکٹس فروخت

 دبئی (نمائندہ خصوصی) کراچی سے دو گھنٹے کی فلائٹ کے بعد دنیا کے مصروف ترین دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں تو پاکستان سپر لیگ کے کمرشل بڑی اسکرین پر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا یہ بڑا شہر اپنی ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے اب ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے۔ پہلی بار پی ایس ایل منتظمین نے ایئرپورٹ اور شہر کے کئی مشہور مقامات کو تشہیر کے لئے ٹارگٹ کیا ہے۔ ٹیکسیوں پر بھی پی ایس ایل کے اشتہار چسپاں ہیں۔ امارات میں کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ہر جانب پاکستان کے اس ایونٹ کا چرچا ہے۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شب پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔ ویک اینڈ پر دبئی اسٹیڈیم میں فل ہائوس کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے باشندے بھی دبئی میں رہتے ہیں۔ ہر کوئی اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنا چاہتا ہے۔ مقامی لوگ کرکٹ کو کم جانتے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ایئرپورٹ، تفریحی مقامات اور بڑے شاپنگ مالز میں بھی اشتہاری مہم چلا کر شائقین کو ٹورنامنٹ کی اہمیت بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔
تازہ ترین