• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلے گرائونڈز کی اراضی نجی بنکس کو لیز پر دینے کا اقدام پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور(نیوزرپورٹر)پولیس کالونی پشاورکے پلے گرائونڈز کی اراضی نجی بنکس کو لیزپردینے کے اقدام کوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے اورپشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ڈائریکٹرجنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سے رپورٹ مانگ لی ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز درخواست گزار علی مرتضی وغیرہ کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کالونی پشاورمیں باسکٹ بال اورفٹ بال کے گرائونڈزہیں جو کالونی کے نوجوانوں کے کھیل وتفریح کاواحدذریعہ ہیں اورمذکورہ گرائونڈکالونی کی ا نتظامیہ نے دو بنکوں کو لیزپردے دئیے ہیں جہاں پرگرائونڈختم کرکے بنکوں کی عمارتوں کی تعمیرکاکام جاری ہے لہٰذااس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈائریکٹرجنرل ادارہ تحفظ ماحولیات کو حکم دیاکہ وہ کالونی کامعائنہ کریں اوراگلی پیشی پررپورٹ پیش کریں۔
تازہ ترین