لاہور میں نابینا افراد کاملازمتوں کی مستقلی اور مختص کوٹہ پر عملدرآمد کے لیےاحتجاج جاری ہے، ٹریفک کے دباؤ کے باعث شہری پریشان ہیں۔
لاہور مال روڈ پر نابینا افراد کادھرنا کلب چوک پر چوتھے روز بھی جاری ہےمگر مذاکرات کے لئے حکومتی نمائندوں کی جانب سے کوئی بھی نہ آیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
نابینا افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں روزگار فراہم کیاجائے اور حکومت کی جانب سے جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے ۔
چند افراد کے احتجاج کے باعث پورے شہر کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
مال روڈ ، کینال روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ ، گڑھی شاہو، مغلپورہ ، دھرم پورہ ، اور جیل روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا لوڈ بڑھ گیا۔