• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج نظریہ نام کی کوئی چیز نہیں، طاقت کا استعمال ہے، فضل الرحمان

There Is No Ideology People Are Using Power Fazal Ur Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج نظریہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، طاقت کا استعمال ہے، آج سیاسی لوگوں کو کرپشن اور مذہبی لوگوں کو انتہاپسندی کےنام پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

سرگودھا میں مفتی محمود کانفرنس سےخطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ہر مرتبہ کوئی نیا ایشو لایاجاتاہے، ملک میں سیاست نشانے پر ہے ، پارلیمنٹ کوسپریم بنانےکے لیےقوم میں شعورپیداکرناضروری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔

عمران خان پر تنقید کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو پارلیمنٹ پرلعنت بھیجتاہے وہ خود لعنت کا مستحق ہے ۔

تازہ ترین