پشاور(سٹی رپورٹر) نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ضلع چارسدہ اور مردان میں موبائل بک شاپس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن مراد علی مہمند اور ڈائریکٹر یوتھ افیئر کے پی اسفندیار خٹک نے معاہدے پر دستخط کرد یئے ،مراد علی مہمند نے کہا کہ موبائل بک شاپس کا افتتاح ڈپٹی کمشنرز کر ینگے بک شاپس تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر لگا ئی جائینگی ۔