• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنگڑا لولا بلدیاتی نظام مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا،خالد مقبول

کر اچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لنگڑا لولا بلدیاتی نظام مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا ، سندھ کا بلدیاتی نظام آئین سے متصادم ہے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام 30؍ محکمے زبوں حالی کا شکار ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ ایک سال تک بلدیہ عظمیٰ کے خسارے کو پورا کردیں تو ادارہ اپے پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت عارضی مرکز بہادر آباد پر منعقد ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ سندھ کو ملنے والا بلدیاتی نظا م آئین کی آرٹیکل 140Aسے براہ راست متصادم ہے، یہ لنگڑا لولا بلدیاتی نظام وہ صلاحیت نہیں رکھتا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوسکیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کارکنوں کا بڑا اجلاس بلا کر بلدیاتی صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا جائے۔
تازہ ترین