• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوائوں کے59برانڈز کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کی منظوری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسائرہ افضل تارڑ اور ڈریپ کی کوششوں سے متعارف ہوئی جس میں صوابدیدی اختیارات اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر پالیسی بنی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تھی اس ڈرگ پالیسی کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں اسی کے تحت آج ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف نظام متعارف کروایا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ڈریپ صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سچائی یہ ہے کہ ڈریپ نے بہت سارے زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
تازہ ترین