• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 5.974 بلین روپے کے سودے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 5.974لین روپے کے سودے ہوۓ جن کی مجموعی تعداد 8,337رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوۓ جن کی مالیت2.094بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 999.204 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 857.065 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 531.379 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 485.943 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 414.516 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 394.108ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 67.059ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 53.622ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 27.698ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 26.911ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 50لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.971ملین روپے تھی۔
تازہ ترین