• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے، سکندربختیار کھوسو

جیکب آباد (نامہ نگار) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر سندھی ادبی سنگت اور سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے سینئر ادیب سکندربختیار کھوسو ،ڈاکٹر غلام نبی سدھایو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں 6909زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے کئی زبانوں کو ختم ہونے کاخطرہ ہے زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی ذریعہ لازمی ہوتاہے ،سندھی زبان قدیم اورعظیم ہے جس کے خلاف سازش کی جارہی ہے، نجی اسکولوں میں سندھی زبان نہیں پڑھائی جاتی، تعلقہ اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد پر بھی عمل نہیں کیاجاتا، سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے جوقوم مادری زبان میں تعلیم حاصل کرے گی وہی ترقی کرے گی۔ تقریب سے جان اوڈھانو، عاجز شہزاد، صدیق ابڑو، ندیم بہرانی ،سمیع سومرو ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین