• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ پاکستان سپر لیگ کرکٹ کا جنون،کئی مقامات پر بڑی اسکرینز نصب

ہالا (نامہ نگار) پاکستان سپرلیگ کےتیسرے ایڈیشن کےآغاز سے اندرون سندھ کرکٹ کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا۔ خواتین، بچے ، بوڑھے سب ہی کرکٹ کے حصار میں ہیں۔ کرکٹ کے سب سےبڑے میلہ میں میچز دیکھنے کیلئے گھروں کےعلاوہ آڈیٹوریم، بنگلوں ہوٹلوں پارکوں اورد یگرمقامات پربڑی اسکرین لگادی گئیں ۔ نوجوانوں کےگروپ اور اسپورٹس کلبوں کی جانب سےمیچ دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ سٹہ کا بازار بھی گرم ہوگیا۔
تازہ ترین