اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رُخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کو 26 فروری کو طلب کررکھا ہے، 26 فروری کو ہی اس درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔