• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس

Saira Peters Performance At Pilac Festival Lahore

لاہور میں جاری ’پی لیک فیسٹیول ‘میں پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر ’سائرہ پیٹر‘ نے ایک بار پھر اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے سامعین کے دل جیت لیے۔

گزشتہ شب لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پی لیک) کی جانب سے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں سائرہ پیٹر نے اپنی سریلی آواز میں گانے گا کر وہاں موجود لوگوں کو نہ صرف انٹرٹینٹ کیا بلکہ انہیں جھومنے پر بھی مجبور کردیا۔

SAIRA-PETER_01

سائرہ پیٹر نےفیسٹیول کا آغاز میڈیم نور جہاں کے گانے ’سن وے بلوری اکھ والیا‘ سے کیا۔ اس سے قبل کےوہ اپنا دوسرا گانا شروع کرتیں وہاں موجود لوگوں کے اوپرا گانے کے مطالبے گونج اٹھے۔

جس کے بعد انہوں نے صوفیانہ کلام گایا جو اوپرا طرز میں ’شاہ عبدلطیف بھٹائی‘ کے کلام ’تو حبیب‘ پر مبنی ہے۔ جسے شائقین نے بےحد پسند کیا۔

SAIRA-PETER_02

پی لیک فیسٹیول کا اختتام انہوں نے نور جہاں کے دوسرے گانے ’سانو نہر والے پل تےبلاکے‘ سے کیا۔ سائرہ پیٹر کی آواز میں پنجابی گانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کو بھنگڑا ڈالنے پر اکسا دیا۔

پی لیک کی ڈائریکٹر جنرل ’ڈاکٹر صغریٰ صدف‘ کی جانب سے سائرہ پیٹر کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے خاص لندن سے مدعو کیا گیا۔

SAIRA-PETER_03

ان کے علاوہ مصطفی قریشی، انجمن، عثمان پیر زادہ اور گلوکار غلام علی نے بھی فیسٹیول میں اپنی شاندار پرفارمنسس کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین