• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی گاڑیوں کے لئے پالیسی اکتوبر 2017کی سطح پر بحال

Policy For Import Vehicles Restored On October 2017 Level

وزارت تجارت نے درآمدی گاڑیوں کے لئے پالیسی اکتوبر 2017کی سطح پر بحال کردی اور نئے ایس آر او کے تحت 1800 سی سی سے کم والی درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز مقامی طور پر ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت تجارت نے کابینہ سے منظوری کے بعد ایس آر او 261 جاری کردیا ، جس کے تحت درآمدی گاڑیوں کے لئے پالیسی اکتوبر 2017 کی سطح پر بحال کردی گئی ، جس کے تحت 1800 سی سی سے کم کی درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز مقامی طور پر ادا کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

درآمدی گاڑیوں کی پرانی پالیسی کے تحت 1800 اور زائد سی سی کی درآمدی گاڑیوں اور فور بائی فور جیب کی ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک سے ہی ترسیلات کا سرٹیفیکٹ دینا ہوگا۔

ادھر کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پالیسی تبدیل ہونے کی وجہ سے 10 ہزار کے قریب درآمد گاڑیاں بندرگاہ پر جمع ہوگئیں تھیں۔

 

تازہ ترین