• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جانباز کی ناروے کے دریا پر کائیکنگ

برطانوی جانباز نے ناروے کے دریا پر کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، 160میٹر ڈھلوان پرکائیکنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے ناروے کے دریاپر پہنچ گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Bren Orton نامی ایڈونچر کے شوقین منچلے نے طویل دریا پر 160 میٹر ڈھلوان پر نہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا ۔

اس دوران منچلوں نے کرتب بھی خوب دکھائے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہواور اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

تازہ ترین