• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد توحید نیوکاسل میں ’’وزٹ مائی ماسک‘‘ کا اہتمام

نیوکاسل (پ ر) مسلم کونسل آف برٹین (یوکے) کی اپیل پر وزٹ مائی ماسک ڈے پروگرام 200سے زائد مساجد میں منایاگیا، مسجد توحید نیوکاسل سینٹرل ماسک میں بھی اس کا اہتمام کیاگیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں غیرمسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔ مسجد توحید میں اسلامی لٹریچر پر مبنی اسٹال لگائے گئے جس میں قرآن مجید، اسلامی کتب، خوش نویسی، مہندی ڈیزائننگ، ریڈنگ کارنر، خواتین کے حقوق اور اسلامی لباس شامل تھے۔ امام عبدالباسط العمری کی قیادت میں کثیر تعداد میں کارکنان نے اس کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کی۔ آنے والے مہمانوں کے استقبال کیلئے خصوصی طور پر انتظام کیاگیا۔ پروگرام صبح گیارہ بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ ظہر، عصر اور مغرب کی نماز پڑھائی گئی جس کا غیرمسلم افراد نے مشاہدہ کیا اور نماز کے بعد امام عبدالباسط العمری نے خطاب کرتے ہوئے نمازوں میں پڑھی گئی سورتوں کا ترجمہ کیا۔ اسلامک کوئز کا مقابلہ منعقد کیاگیا اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ Prophetic medicine کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں حاجی عزیز اللہ عثمانی نے زائرین کو طب نبوی کے بارے میں تفصیلات بتائی۔ کئی افراد نیک ہا یہاں آکر ہمیں اسلام کا جو mis conception تھا دور ہوگیا اور اسلامی اخوت و بھائی چارگی کو دیکھنے کا موقع ملا بعض نے Friday Sermons میں شریک ہونے کا ارادہ بھی ظاہر کیا، بہت سے لوگوں نے مستقبل کے ہونے والے پروگرام میں بھی مدعو کرنے کی گزارش کی، اس موقع پر ایک غیرمسلم بھائی سے اسلام قبول کیا۔ دعوہ ٹیم کے تمام کارکنان جس میں ڈاکٹر سمیر، اکرم، نعیم الدین، ابراہیم باکسر، عمیر ریاض، حاجی عزیزاللہ عثمانی، نائف (یمنی) ماہی (الجیری) جمال (الجیری) عمیر (سکریٹی نیوکاسل ماسک) اور دعوۃ ٹیم کی تمام بہنیں موجود تھیں۔
تازہ ترین