• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے تمام کرپٹ لوگوں کیلئے دروازے بند کردیئے، زبیر شاہین

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا ہے کہ آئین کی دفعات62/63کے مطابق سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لئے بھی ناہل قراردے کر تمام کرپٹ لوگوں کے دروازے بند کر دیے، عدلیہ نے اگر اسی طرح انصاف کا سلسلہ جاری رکھا اگلے الیکشن سے پہلے صفائی کا عمل مکمل کر لیا تو آئندہ ملک میں ایک صاف اور شفاف حکومت قائم ہوجائے گی اورسیاسی اور معاشی دہشتگردوں کو کیفرکردار پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون تمام اداروں پر لاگو ہونا چاہئے ن لیگ کی حکومت پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے میں قانونی کارروائی کرے، آصف علی زرداری کی دبئی میں مبینہ جائیداد اور اقامے کی تحقیقات بھی کرائی جائے دبئی اس وقت پاکستانیوں کی کرپشن کا بڑا اڈہ ہے، پاکستان کے سیاستدان، بیوروکریٹس اور جرنیل کرپشن کی دولت دبئی کے راستے بیرون ملک منتقل کر تے ہیں حساب کتاب سب کا ہونا چاہئے۔ زبیر شاہین نے کہا کہ عدالتوں کے راستے میں بھی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہئے، فیصلوں کو تسلیم کیا جائے کسی کو کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے تمام بڑوں کا احتساب جب تک نہیں کیا جاتا ملک میں بحرانوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین