• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، پارٹی رہنما پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کیخلاف پی پی ش ب کا احتجاج

ٹھٹھہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے پارٹی کے لاڑکانہ ڈویژن کے صدر عنایت علی عمرانی پر جھوٹے مقدمات درج کیے جانے کے خلاف ضلعی آرگنائزر پیر بخش سموں کی قیادت میں جامع مسجد شاہجہان سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ پریس کلب کے مقام پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انتخابات قریب ہونے کے باعث پارٹی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، تاہم اس قسم کے مقدمات سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے بہادر ساتھی عنایت علی عمرانی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر جھوٹے مقدمات ختم نہیں کیے گئے تو سندھ کے تمام اضلاع میں سخت احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین