• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کی گرفتاری، پنجاب کی بیوروکریسی تقسیم

The Arrest Of Ahad Cheema Punjabs Bureaucracy Divided

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب کی بیوروکریسی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے،صوبائی سروس کے افسران نے سی ایس پی افسران کے کسی بھی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

پروانشل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل نوید شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی ایسوسی ایشن احد چیمہ کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی وہ کسی ایک افسر پرکرپشن کے الزام میں کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

نوید شہزاد کا کہنا ہے کہ ہمارے افسر مقبول دھاولہ کی گرفتاری پر یہ افسران کہاں تھے احد چیمہ نے بطور ڈی سی او ہمارے 73 افسران گرفتارکرائے تھے جن میں 4 خواتین بھی شامل تھیں۔

نوید شہزاد نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور اے سی ایس آفس سے صوبائی سروس کے افسران پراحتجاج میں شامل ہونے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ہمارے چند فیلڈ افسران تبادلوں کے ڈر سے سی ایس پی افسران کے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں تاہم پروانشل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن پنجاب نے واضع کردیا ہے کہ کوئی احتجاج نہیں ہوگا اور اس سلسلے میں سول سرونٹس کو تحفظ ملنا چاہیے۔

 

تازہ ترین