• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20، جنوبی افریقہ کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

T20 South Africa Win The Toss By India

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے ڈو اور ڈائی میچ میں پروٹیز نے بھارتی سورمائوں کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کے فرائض روہت شرما سر انجام دے رہے ہیںاور ان کی جگہ ٹیم میں دینش کارتھک کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر پروٹیز ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،جہاں آل رائونڈر جے جے سمٹس کی جگہ کرسٹیان جونکر اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز ایک -ایک سے برابر ہے، اس لیے آج کا میچ بہت اہم ہے،جو میچ جیتے گا وہ سیریز کی ٹرافی لے اْڑے گا۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ مہمان بھارتی ٹیم نے 28رنز سے جیتا تھا، جبکہ دوسرا میچ میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین