مظفرآباد( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر آزادی اظہارپرپابندی کیخلاف ایم کیوایم کے تحت دربار سہیلی سرکار آزاد کے سامنے کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیاجس میں شریک مظاہرین نے الطاف حسین پر عائد میڈیا پابندی کو فی الفور ختم کرنے کامطالبہ کیا۔اس موقع پر شریک کارکنان نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈ اوربینر اٹھارکھے تھے ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت آزادکشمیر کے حق پرست پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کر رہے تھے جبکہ مظاہرے میںزونل انچارج عزت علی ،ارکان سہیل سعید خان ،غلام محمد خان ،مصطفی ملک ،کے علاوہ مقامی ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ سچ سننے کا حوصلہ رکھیں اور حق پرستی کی آواز کو دبانے کے بجائے عوام کی امنگوں کے مطابق انصاف کا نظام رائج کریں ۔