پشاور (سٹی رپورٹر) ڈا کٹر محمد نوید بنگش نے کہا ہے کہ ضلع ہنگواور کو ہا ٹ کے طلباءکیلئے سا بق گورنر علی محمد جان اورکزئی کے اعلان کر دہ میڈیکل کالجوں میں کو ٹہ بحال کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2009 ءمیں خیبر میڈیکل کا لج میں 2اور کو ہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ایک نشست کے کوٹہ کا اعلان کیا گیا تھا ،بعدازاں کوہاٹ کی نشست ختم کر دی گئی اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ اس سیٹ کو بحال کیا جا ئے بصورت دیگر احتجا ج پر مجبور ہوجائینگے۔