کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈو کے تین قومی کھلاڑی جدید تربیت کےلئے 2 مارچ کو ہنگری روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان نے بتایا ہے کہ شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور افتخار احمد کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے ہنگری بھجوائے گی جبکہ مدثر علی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ تربیتی پروگرام 2 ماہ پر محیط ہو گا۔فیڈریشن نے قیصر خان کو ارجنٹائن میں ہونے والے یوتھ اولمپک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈکو عبورکرنا پڑے گا۔شاہ حسین شاہ اور افتخار احمد 2020 جاپان اولمپکس کیلئےتیار کیا جارہا ہے جس کے کوالیفکیشن راؤنڈ اگست کے بعد شروع ہوں گے۔