• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس:عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے

Ptv Parliament Attack Cases Imran Khan To Appear Before Atc Today

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیس کی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت آج ہو گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان نے حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست دے رکھی ہے۔جمعے کو عدالت نے عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان نے پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی ہے، جس پر آج استغاثہ کا موقف بھی سنا جائےگا۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان نے عدالت سے کہا کہ ایک آدمی سیاسی احتجاج کرے اور اس کے خلاف کیسز بن جائیں، یہ سراسر غیر جمہوری عمل ہے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کیس عدالت میں ہے اور ہم نے عدالتی پروسیجر کو فالو کرنا ہے۔

جمعے کو عمران خان نے چار مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیاتھا، عدالت نے کہا کہ 26فروری کو عمران خان کو طلب کیا ہے اسی روز درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین