مصر کے جنوبی علاقے میں وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے قدیمی قبرستان کی دریافت ہوئی ہے جہاں سے سونے کا ایک تاج، چالیس تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے ملے ہیں۔
اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لیے پانچ سال درکار ہوں گے،اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
حالیہ کچھ مہینوں کے دوران مصر میں ایسے کئی اہم قدیمی مقامات کی دریافت ہوئی ہے، ان میں جنوبی شہر الاقصر میں ملنے والے مقبرے بھی شامل ہیں۔
اسی ماہ کے آغاز پر ماہرین آثار قدیمہ نے چار ہزار چار سو سال پرانے ایک مقبرے کی دریافت بھی کی تھی۔