سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو خود کش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں اٹھائیس اٹھائیس سال قید اور تمام جائیداد کی ضبطگی کا حکم سنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق۔ 30 اگست 2016 کو عمر پارک سرگودھا سے مہمند ایجنسی کے رہائشی داؤد خان ، عبدالرحیم ، ممتاز خان اور دولت محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کء4 ا ھیا تھا۔ دہشت گردو ں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دھماکہ مواد برآمد ہوا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کی تمام جائیداد ضبط کرنے اور انہیں اٹھائیس اٹھائیس سال قید سخت کا حکم سنایا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔