• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،طاہر القادری سمیت 200کارکنوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی، 3اہلکاروں کے بیانات قلمبند

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام نے گھیراؤں جلاؤ توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت 200سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی ۔3پولیس اہلکا ر و ں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔سماعت کے دوران 150 زائد عوامی تحریک کے کارکن عدالت میں پیش ہوئے ۔ یاد رہے کہ بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عد ا لت طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
تازہ ترین