لاہور( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عفت اللہ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس بھکر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لیہ ،محمد عرفان بدر سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ کو ٹی ایم او راولپنڈی ، سید ایوب بخاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن رحیم یار خان کو سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ،محمد عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر بھکر، عبد الماجد اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر راولپنڈی، محمد طلحہ سعید سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار اورمحمد مبین احسان سیکشن آفیسر فاریسٹ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔محسن ناصر سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ٹو کو تبدیل کر کے ان کی خدمات کمشنر ملتان ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔محمد صدیق سپرنٹنڈنٹ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کو ریگر لر بنیا د پر ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔