• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں مال گاڑی کی ڈی ریل منٹ کاکام مکمل کیاجارہاہے،ترجمان ریلوے

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے کےترجمان کے مطابق سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کی ڈی ریل منٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہےاورٹریفک بحال کی جا رہی ہےاپ ٹریک متاثر ہے، ڈاؤن ٹریک سے باری باری تمام ٹرینیں گزاریں گےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ تاہم وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے اور حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور متاثرہ کوچز کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلیف ٹرین کی موومنٹ کے لئے ڈاؤن ٹریک بھی بند کرنا پڑا ۔
تازہ ترین