ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد کے تبادلے کی افواہ گردش کرتی رہی جس کے بعدسکولوں سے ایجوکیشن آفس میں فون کا تانتا بندھ گیا، دریں اثناء محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق بعض عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا کر تعلیمی ماحول میں افرتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں،دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن رئیس احمد کا کہنا ہے کہ ان کے تبادلے کی خبر بے بنیاد ہے۔