• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (صالح ظافر) شاہد خاقان عباسی کی حکومت کے آخری 90؍ دن جمعرات سے شروع ہو چکے ہیں اور اب چونکہ الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے تو حکمران نواز لیگ کیلئے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا وقت کیا ہوگا اور اس سوال کا جواب پارٹی قائد نواز شریف دیں گے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اپنے طے شدہ عرصہ کی تکمیل سے ایک دن قبل 30؍ مئی کو تحلیل ہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کے انتظامات کرنے کیلئے 90؍ دن ملیں گے۔ جس کے بعد عام انتخابات اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
تازہ ترین