• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی تقریرکی اشاعت پر پابندی کےخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

سکھر+میر پور خاص+ٹنڈو الہ یار(بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران )الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متحدہ قائد کے حق میں نعرے درج تھے۔تفصیلات کے مطابق سکھر۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کے خلاف سکھر میں کارکنان کی جانب سے لبوں پر ٹیپ لگا کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت ایم کیو ایم سکھر کے زونل انچارج شہزادہ گلفام نے کی۔ مظاہرے میں رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم بندھانی اور دیوان چند چاولہ بھی موجود تھے، مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی جو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصویر کی اشاعت پر پابندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ میر پور خاص۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیانات ،تقریراور تصویرپرعائد پابند ی کے خلاف ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت ایم اے جناح روڈ پر بلدیہ کمپلکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں ایم کیو ایم رابط،سندھ اور زونل کمیٹی کے ذمہ داران اقبال مقدم،عبدالحسیب،شبیر قائم خانی،اسلم آفریدی،عمر قریشی،مجیب الحق اور دیگر کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹنڈو الہ یار ۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات ، تقاریر اور تصاویر پر عائد پابندی کے خلاف جاری احتجاجی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈووکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت نوشہر و فیروز۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گيا۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے یوسف منیر شیخ، سلیم راجپوت بھائی اور ديگر نے کہا کہ ہمارے قائد الطاف بھائی کی تقاریر اور تصاویر پر پاپندی قابل مذمت ہے۔جیکب آباد ۔ قائد الطاف حسین کی میڈیا میں تقاریر اور تصاویر کی اشاعت پر پابند ی کے خلاف جیکب آباد زون کی جانب سے اسلم میر تھیم ،آفتاب بروہی ،غلام سرور منجھو ،نزاکت علی بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ الطاف حسین کی تقاریر پرپا بندی غیر جمہوری ہے جسے ختم کیاجائےبصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین