• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت نے ہی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا تھا، مریم اورنگزیب

Our Government Free The Name Of Pakistan From Grey List Maryam Aurangzeb

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013سے نواز شریف نےدہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کی،ہم نے ہی 2015میں کاوشیں کرکے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا تھا۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دیکھنا پڑے گا کہ ہم ایف اےٹی ایف کی بلیک لسٹ میں کتنی مرتبہ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا تاہم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

تازہ ترین