• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان قتل کیس ‘30سال روپوش رہنے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین خان نے مردان قتل کیس میں 30سال تک روپوش رہنے والے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ ملزم گل محمد سکنہ مردان پرالزام ہے کہ اس نے 12مارچ1986ء کو فائرنگ کرکے افغان مہاجراصل خان کو قتل کردیاتھا اورتیس سال تک روپوش رہنے کے بعدتین سال قبل ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اوراتنے عرصے میں ملزم کیخلاف مقدمے میں کوئی گواہ پیش نہیں کیاجاسکا اوراس طرح ملزم ناکردہ جرم کی سزاکاٹ رہا ہے لہٰذااسے ضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
تازہ ترین