• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں موٹر سائیکل ایمبولنس سروس بھی شروع

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس بھی شروع کردی گئی۔ ابتداء میں شہر کے 19مقامات پر موٹر سائیکل سروس والے کھڑے کئے گئے ہیں جن میں کمیٹی چوک، نواز شریف پارک، ٹرانسفارمر چوک، علی نواز چوک، صدیقی چوک، فوارہ چوک، رینج روڈ، جی پی چوک صدر، آئی جے پی چوک، چونگی نمبر 22، چوہڑ چوک، اڈیالہ روڈ، گلزار قائد، عمار چوک، مورگاہ، ٹی چوک، کار چوک، ڈسپنسری چوک اور بسکٹ فیکٹری چوک شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کے مطابق جلد ہی شہر کے باقی حصوں کو بھی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کی حدود میں شامل کر دینگے تاکہ یہ سروس زخمیوں تک جلد رسائی کیلئے مزید معاون ثابت ہوسکے۔
تازہ ترین