• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش و برفباری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بعض دیگر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ اس دوران پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی، جڑواں شہروں میں اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی، ماہرین نے موجودہ بارش کو گندم سمیت دیگر فضلوں کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ52، سیدوشریف40، لوئر دیر38، بالاکوٹ32، پاراچنار28، دیر27، مری ،کاکول26،سرگودھا ، کالام24،گڑھی دوپٹہ ، پٹن23، اسلام آباد 21راولپنڈی ، میرکھانی19، چکوال 15،چترال14، ڈی آئی خان، رسالپور10، چراٹ09، دروش07، کوہاٹ06، بنوں، پشاور04، جوہرآباد13، نورپورتھل10، بھکر09، لیہ، کامرہ08، شورکوٹ، جھنگ07، جہلم06راولاکوٹ14، کوٹلی08، کوئٹہ میں 13ملی میٹر بارش ہوئی، کالام میں6انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، ژوب، کوئٹہ، قلات، سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین